Latest Hindi Songs,Bollywood Songs,Hindi Songs,Indian Songs,Latest Bollywood Songs,Latest Hindi Songs,Latest Indian Songs, Pakistani Mp3 Songs, Download Bollywood Songs,Pakistani Songs,Pakistani Music,Pakistani Pop Songs,Indian Pop & Remix Songs,Latest Pakistani Songs,Bollywood Ringtones,True MP3 Tones,True MP3 Bollywood Tones,Latest Bollywood MP3 Tones,Bollywood Mp3 Songs,Bollywood Mobile Videos,Bollywood 3GPs,Indian Mobile Videos,Funny Videos,Funny Songs, Funny Pictures,Bollywood Mobile Videos,Pakistani Ringtones,Polyphonic Ringtones,Monophonic Ringtones,,Bollywood Wallpapers,Bollywood Star Autograph,Bollywood Star Telephone No.,Bollywood Stars Birthdays, Free Hindi Mp3 Songs, Indian Tv Serail, Pakistani Tv Serail, Watch Tv

Black Roast


بلیک روسٹ
اجزاء:
مرغی ثابت ڈیڑھ کلو
ادرک، لہسن کا پیسٹ دو کھانے کا چمچ
کالی مرچ دو چائے کے چمچ(پسی ہوئی )
نمک حسب ذائقہ
تیل ایک کپ
پیاز چھ عدد(درمیانی باریک کاٹ لیں )
ترکیب:
سب سے پہلے مرغی کو اچھی طرح سے صاف کر کے دھو لیں۔ مرغی ثابت رہے گی۔ مرغی پر پسا ہوا ادرک، لہسن ، نمک اور کالی مرچ لگاکر اچھی طرح کانٹے سے گود لیں اور دو تین گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اب کھلے منہ کے برتن میں ایک کپ تیل گرم کر کے پیاز کو باریک کاٹ لیں اور فرائی کر لیں۔ جب پیاز براؤن ہو جائے تو اسے نکال کر ایک علیحدہ برتن میں رکھ دیں۔ اسی تیل میں مرغی ڈال کر دونوں طرف سے اچھی طرح سے فرائی کر لیں۔ ہلکی گولڈن ہو جائے تو اگر کوئی مصالحہ مرغی میں سے رہ گیا ہے تو وہ بھی مرغی میں شامل کر لیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر مرغی کو ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب مرغی گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو فرائی کیا ہوا پیاز مرغی کے اوپر ڈال دیں اور مرغی کو بہت احتیاط سے پلٹ دیں۔ گرما گرم بلیک روسٹ تیار ہے۔ اسے آپ نان کے ساتھ پیش
کر یں۔


  © Blogger templates Newspaper III by Ourblogtemplates.com 2008

Back to TOP